سعودی عرب کے بادشاہ کے خصوصی ایلچی اور رہبر انقلاب اسلامی ایران کے درمیان ملاقات کی نئی تفصیلات

تہران - ارنا - آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر نے جمعرات کو سعودی عرب کے بادشاہ اور رہبر انقلاب اسلامی ایران کے خصوصی ایلچی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے عہدیدار مہدی فضائلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی ایران – سعودی عرب تعلقات کے فروغ کی خواہش پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں پہلے آپ کے چچا شاہ عبداللہ یہیں بیٹھے تھے جہاں آپ بیٹھے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات کو اپنے فائدے میں سمجھتے ہیں، اگر آپ اسے اپنے فائدے کے طور پر بھی دیکھتے ہیں تو تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں۔

فضائلی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی بات چیت کے ایک حصے میں سعودی عرب کے بادشاہ کے خصوصی ایلچی کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحیح طور پر اشارہ کیا کہ صیہونی حکومت خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ ہمیں ان مخالفانہ تحریکوں پر قابو پانا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .